91

الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صد ر حامد اطہر ملک نے کہا کہ یتیم بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں صحت عامہ کی بنیادی سہولیات فراہم

مری الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صد ر حامد اطہر ملک نے کہا کہ یتیم بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں صحت عامہ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کے کفالت یتامی پروگرام کے اسلام آباد چیپٹر کے 220 یتیم بچوں کے لیے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے دورے کے موقع پر حامد اطہر ملک نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ان 220 یتیم بچوں کہ نہ صرف کفالت کرتے ہیں بلکہ انکی تعلیم ، خوراک اورصحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی بھی فراہم کرتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن عوام الناس کو ان کی دہلیز پرصحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اس سلسلہ میں مخیر حضرات آگے بڑھیں اور ان یتیم بچوں کامستقبل سنوازنے میں ہماری مدد کریں حامد اطہر ملک نے میڈیکل کیمپ میں یتیم بچوں کے میڈیکل چیک اپ کرنے والے راولپنڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر ز کے گروپ بایومزBIOMS اور قوس قزاح سے ڈاکٹر فوزیہ مغیث کی خدمات کو سراہا اور ان کا اس تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا اور تعریفی سرٹیفیکٹ بھی پیش کیے،اس پروگرام کے دوران رضوان احمد صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب، محمد انعام سیکرٹری اسلامک ایجوکش کویت ، قاری نورالرحمان ،ا فتخار احمد جنجوعہ اور دیگر مہمانوں نے بھی کیمپ کا دورہ کیا ، میڈیکل کیمپ کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی سکول میں کیا گیا جس میں 25 سے زائد ڈاکٹرز نے یتیم بچوں کا چیک اپ کیا اور انہیں اس موقع پر طبی معائنے کیساتھ ساتھ مفت ادویات اور ہیلتھ اینڈ ہائی جین کی کٹ بھی مہیا کی گئیں۔ پروگرام کے آخر میں بچوں اور اُن کے سرپرستوں کے لئے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں