92

وطن پاک کے دفاع کیلئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے

مری وطن پاک کے دفاع کیلئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے کشمیریوں کی جدوجہد آذادی ضرور رنگ لائیگی بھارتی فوج کی دراندازی ناقابل برداشت ہے بھارت ہوش کے ناخن لے ورنہ تاریخ کا حصہ بنادینگے ملک کے چپے چپے کا دفاع ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے جماعت اسلامی ماضی کی طرح ملک کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی تحصیل مری کے امیر غلام احمدعباسی،عابد حسین عباسی،اعجاز عباسی ،حافظ شکیل عباسی ،ساجد محمود ،عبدالعلیم عباسی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان لیلۃ القدر کی رات کو کلمہ کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور یہ ہمیشہ قائم رہیگا اسلام دشمن چاہے جتنی بھی سازشیں کرلیں وہ پاک وطن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ان کی سازشوں کو پاک افواج اور پوری قوم ناکام بنادیگی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں