54

پوری قوم کو اپنے شاہینوں پر فخرہے ہم ہندوستان کو دنیاکے نقشے سے ختم کرکے دم لینگے


مری پاکستان کی سلامتی ،دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہماری جری اور دلیر افواج وطن پاک کے دفاع کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے شہادت کی خواہش رکھنے والے دشمنوں کو ملیامیٹ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں پوری قوم پاک افواج کے افسران اور جوانوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گی اور معاذوں پر بھی دشمنوں سے جنگ کرنے جائیگی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز عباسی،سینئر نائب صدر واجد عباسی،جوائنٹ سیکرٹری عامر عباسی،سیکرٹری اطلاعات ونشریات خاور میر،سیکرٹری مالیات عمران بٹ اور مری کے تمام تاجروں نے ایک اجلاس میں کے دوران اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے جسطرح دراندازی کی اور پاک ائیر فورس نے جسطرح انکو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کیا پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے انہوں نے دوبھارتی طیاروں کو دن کے اجالے میں اپنا نشانہ بناکر تباہ کیا پوری قوم کو اپنے شاہینوں پر فخرہے ہم ہندوستان کو دنیاکے نقشے سے ختم کرکے دم لینگے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں