83

الخدمت یتامی پروگرام کے تحت ’’یوم حیا ‘‘کے عنوان سے یتیم بچیوں کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام

مری الخدمت یتامی پروگرام کے تحت ’’یوم حیا ‘‘کے عنوان سے یتیم بچیوں کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے سینکڑوں بچوں ، ذمہ داران ،کارکنان اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہاکہ بچوں کی تعلیم کیساتھ ساتھ بنیادی تربیت معاشرے کا لازمی جزو ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد اطہر ملک نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہے کہ ہم معاشرے کے بے سہار ا یتیم بچوں کی خدمت کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں اور گائے بگائے ان کی تعلیم اور بنیادی ضروریا کیساتھ ساتھ ان کی تربیت کا بھی خصوصی خیال رکھتے ہیں اس موقع پر کویت سے آئے معزز مہمان محمد انعام، سیکرٹری اسلامی ایجوکیشن کویت نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی معاشرے کے ضرورت مندوں کے لیے کیجانے والی خدمات قابل ستائش ہیں،تقریب میں الخدمت کے ذمہ داران کی جانب سے ’’حیاِ ‘‘کے عنوان پرلیکچرز بھی دیے گئے اور اسکارف بھی تقسیم کیے گئے،نور الرحمان ، افتخار جنجوعہ ، سید اظہر علی شاہ ، محمد راشد اور دیگر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ حیا ایمان کا لازمی حصہ ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اورنبی مہربان ؐ نے بھی خواتین کو حجاب کا حکم فرمایا ہے اور معاشرے میں رہتے ہوئے ہمیں ہر شعبہ ہائے زندگی میں اللہ اور نبی مہربان ؐ کے احکامات کی روشنی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں