105

بھارت پاکستان کے خلاف گھناونے عزائم سے باز آجائے ،قاری سیف اللہ سیفی

مری بھارت پاکستان کے خلاف گھناونے عزائم سے باز آجائے ،قاری سیف اللہ سیفی ،پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے متحد ہے ،مدارس کے طلباء اور نظریاتی مسلمان فوج کے دوش بدوش ہوکر ملکی دفاع کے لیے اہم کردار ادا کرینگے ،دشمن ان شااللہ خاک چاٹنے پر مجبور ہوگا ان خیالات کا اظہار مجلس عمل علمائے مری کے رہنماؤں قاری سیف اللہ سیفی ،قاری محمد سعید عباسی ،مفتی خالد حسین عباسی ،قاری راشد نواز عباسی ،مولانا ظفرالاسلام سیفی ،مولانا عامر عباسی اور مفتی عزیز الرحمن عباسی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اپنے انتخابات کے لیے خطے کے امن کو داو پر لگارہی ہے ،دنیا بھارتکے گھناونے عزائم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ،پاک فوج نے چوبیس گھنٹوں کے اندر جواب دے کربتادیا کہ بھارت اگر اپنے مذموم عزائم سے باز نہ آیا تو اسے خاک چاٹنا ہوگی ،دینی مدارس کے طلباء ،علماء اور جملہ نظریاتی مسلمان ملکی دفاع میں ان شااللہ پاک فوج کے دوش بدوش ہونگے ،اپنے دھرتی کے لیے ہر اٹھتی آواز پر اپنا تن من دھن لٹانے کے لیے تیار ہیں ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں