115

عوام بھی قومی و اخلاقی فریضہ سمجھ کر شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت

شجرکاری
شجرکاری

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) عوام بھی قومی و اخلاقی فریضہ سمجھ کر شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ہم اپنے ضلع جہلم کو عمران خان کے ویژن کے مطابق سرسبز وشاداب بناسکیں ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت محکمہ جنگلات جہلم کی جانب سے روہتاس ریزورٹ کے مقام پر شجر کاری کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج بروز جمعرات دن 11 بجے 550 درخت لگائے جائیں گے ، درخت لگانے کا مقصد بابا گرو نانک کے 550 جنم دن کی یاد میں موسم بہار کی تقریب منانا ہے ۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم ملک ساجد قدوس نے موسم بھر کی شجرکاری مہم کے بارے میں مزید بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی ہمارے ملک کا سب سے بڑامسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کرپاکستان کو سرسبزو شاداب بنانا ہے تاکہ ہمارے آئندہ نسلوں کوماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول میسر آ سکے ۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں مزید 1000 پھلدار درخت بھی قلعہ روہتاس میں لگائے جا رہے ہیں، شجرکاری مہم کے تحت ضلع بھر میں 8 فروری تا 28 تک ہزاروں نئے درخت لگایے جا چکے ہیں۔ اسی طرح 21 مارچ کو بجولا جنگل میں 36300 درخت ایک دن میں لگائے جائیں گے۔ نجی ادارے و سول سوسائٹی کے عمائدین شجرکاری مہم میں حصہ لینے کے لئے سول لائنز روڈ پر واقعہ محکمہ جنگلات دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں