110

جہلم ڈپٹی کمشنر یکم مارچ بعد نماز جمعہ ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائیں گے

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم ڈپٹی کمشنر یکم مارچ بعد نماز جمعہ ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائیں گے،ڈی سی جہلم دن2:30 بجے ڈی سی کمپلیکس ضلع کونسل ہال میں دوران کھلی کچہری عوا م کے مسائل سنیں گئے تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ کوتحصیل جہلم کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا جائے گا، سائلین اپنے مسائل کی شنوائی اور فوری حل کے لئے ضلع کونسل ہال جہلم ڈی سی کمپلیکس میں دن اڑھائی بجے تشریف لائیں گے ، اے ڈی سی آر، اے ڈی سی جی ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم سمیت ضلع بھر کے مختلف محکموں کے افسران کو کھلی کچہری میں شرکت کی ہدایت بھی کی گئی ہے ،

کیٹاگری میں : Uncategorized