80

پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم

مری پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران گذشتہ دن ایک اور منشیات فروش کوچرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتا رکر لیا سب انسپکٹر تہذیب الحسنین شاہ نے گذشتہ روز شام ہمراہ اپنی ٹیم یاسر محمود،عابد حسین ،محمدنوازاور جواد محمود بسلسلہ انسداد منشیات گشت پر تھے کہ مخبر کی اطلاع پر کہ ایک منشیات فروش امتیاز شہید روڈ نزدجی پی او چوک مری اپنے مخصوص گاہکوں کو چرس سپلائی کررہاہے اگر فوری کاروائی کی جائے تو اسے رنگے ہاتھوں گرفتارکیاجاسکتا ہے جس پر سب انسپکٹر تہذیب الحسنین شاہ نے اپنے کانسٹیبلان کے ہمراہ شام 5 بجکر 15 منٹ پر امیتاز شہیدروڈ پر پہنچے تو ان کو دیکھ کر منشیات فروش تسلیم مسیح ولد اکرم مسیح سکنہ چک نمبر جی ڈی 39 اوکاڑہ ایک ہوٹل کے باہر کھڑا تھا پولیس کو دیکھ کر وہ وہاں سے بھاگنے لگا تو پولیس نے اسکو قابو کرلیا تلاشی لینے پر اسکی جیب سے 360 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتارکرکے پولیس نے زیر دفعہ 9B-CNSA کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اے ایس پی مری فریال فرید اور ایس ایچ اومری راجہ صبور نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افرادکیخلاف خصوصی مہم شروع کررکھی ہے جس میں کئی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے عوامی حلقوں نے مری پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں