93

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مری میں کثیر المنزلہ عمارتوں کے بارے میں مشاورت کیلئے ایک اہم اجلاس

مری سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مری میں کثیر المنزلہ عمارتوں کے بارے میں مشاورت کیلئے ایک اہم اجلاس جناح ہال مری میں زیر صدارت تحریک انصاف کے رہنماء و ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مری امتیاز احمد خان کھچی ،اے ایس پی مری فریال فرید،ہوٹل ایسویسی ایشن مری کے صدر راجہ خلیل احمد،راجہ حنیف ،تحریک انصاف کے رہنماء راجہ ہارون محفوظ،انصاف یوتھ تحصیل مری کے صدر حاجی ناصر عباسی،راجہ شہزاد رشید ،حاجی نثار،راجہ خرم زمان ،حاجی اسد خان،راجہ ارسلان حنیف کے علاوہ بڑی تعدا د میں ہوٹل مالکان اور عوام نے شرکت کی اجلاس میں جس میں مری میں ہونے والی بلند عمارتوں اور غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق کاروائی کرنے کیلئے شرکاء کی مشاورت کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا جو اس سلسلے میں سفارشات پیش کریگی اس سلسلے میں صداقت عباسی نے بتایاکہ سرکاری زمینوں پر تعمیرہونے والی عمارات کو ہر حال میں گراکرحکومت اپنی تحویل میں لیگی جبکہ اپنے پلاٹوں میں بنائی جانے والی تعمیرات جو میونسپل کارپوریشن مری کے بائی لاز کے مطابق نہ ہونگیں ان کے کچھ حصوں کو گرا کر انکو جرمانے کئے جائینگے جبکہ ہر ہوٹل میں پارکنگ بھی لازمی قرار دی جائیگی ،اجلاس میں فیصلہ ہواکہ مری میں سیاحوں کی سہولت کے مختلف مقامات پر پارکنگ پلازے بھی تعمیر کئے جائینگے تاکہ یہاں کا دیرینہ پارکنگ کامسئلہ بھی حل ہوسکے ،سیاحوں کے لئے مری کے مختلف اکیس مقامات پر بیت الخلاء بھی تعمیر کئے جائینگے اور عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائیگا ۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized