61

حالیہ شدید برفباری اور بارشوں کے باعث مری شہر سمیت تحصیل بھر میں شدید لینڈسلائیڈنگ سے بڑی تعداد میں غریب لوگوں کے مکانات زمین بوس ہوگئے

مری حالیہ شدید برفباری اور بارشوں کے باعث مری شہر سمیت تحصیل بھر میں شدید لینڈسلائیڈنگ سے بڑی تعداد میں غریب لوگوں کے مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں حکومت انکی بحالی ،دوسری جگہ پر زمینیں دینے اور مالی امداد کے فوری اقدامات کرے تاکہ متاثرین لینڈسلائیڈ اپنے چھت تعمیر کرسکیں ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہل ڈھولو میں بھی سلیم عباسی، لیاقت عباسی،ساجد عباسی اور ان کے چچا کے مکانات لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر تباہ ہوگئے ہیں اور وہ کھلے آسمان تلے شدید سردی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انکی زمینیں بھی تباہ ہوگئی ہیں لہذا تحصیل بھر کے لینڈسلائیڈنگ متاثرین اور ہل ڈھولوں کے متاثرین کو دوسری جگہ مکانات تعمیر کرنے کیلئے زمین اور مالی امداد کا حکومت فوری اعلان کرے تاکہ وہ اپنے بچوں کو چھت دے سکیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں