145

جہلم میں ہیلمٹ کے بغیر اور کم عمر موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول کی فروخت کا سلسلہ تاحال جاری

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم میں ہیلمٹ کے بغیر اور کم عمر موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول کی فروخت کا سلسلہ تاحال جاری،عوامی حلقوں کا اصلاح واحوال کا مطالبہ،فلاحی تنظیم کی آگاہی مہم اور انتظامیہ سے رابطے کے بعد پٹرول کی بغیر ہیلمٹ کے فروخت پر پابندی لگائی گئی تھی ،چند روزعمل درآمد کے بعد پٹرول سٹیشن مالکان نے اس کی خلاف ورزی شرو ع کر دی گئی تھی ،ابتداء پٹرول سٹیشن کی مشینوں کے ساتھ ہیلمٹ رکھ کر کی گئی کہ جو بھی نوجوان بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوانے کے لیے آتا تو اسے پٹرول پمپ پرکام کرنے والے ملازمین ہیلمٹ دیتے کہ وہ ہیلمٹ پہن کر پٹرول ڈلوا لے میڈیا کی نشاندہی کے باوجود ان پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاگیا،اسی طرح کم عمر موٹرسائیکل سواروں کو بھی پٹرول کی فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے،ستم ظریفی تو یہ ہے کہ پولیس ویلفیئر پٹرول سٹیشن بھی اس کی خلاف ورزی کررہاہے اور بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹرسائیکل سوار بچوں کو دیدہ دلیری سے پٹرول فروخت کررہے ہیں جو کہ انتہائی تکلیف دہ عمل ہے کہ قانون پر عمل کروانے والے خود ہی قانون شکنی کررہے ہیں،جہلم شہر کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے اور جو پٹرول پمپ مالکان بغیر ہیلمٹ کے اور کم عمر بچوں کو پٹرول فروخت کرتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں