105

جنگلات کے اضافے سے ہم اپنے ماحول میں بہتری لا سکتے ہیں

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)اپنی آنے والی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے آج زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنا وقت کی ضرورت ہے ، جنگلات کے اضافے سے ہم اپنے ماحول میں بہتری لا سکتے ہیں، حکومت پاکستان کی مہم پلانٹ فار پاکستان کے تحت نجی ادارے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پنجاب کالج دینہ میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیاِ،انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوس نوجوان نسل میں درختوں اور پودوں کی حفاظت اور ان کی نگہداشت کا شعور بیدار بھی کرنا ہے تاکہ لگائے گئے پودے ایک تناور درخت بنیں اور مطلوبہ مقاصد و ثمرات حاصل ہوں ، انہوں نے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ جہلم کے افسران کو ہدایت کی کہ چار دیواری کے اندار لگائے جانے والے پودوں میں پھلدار پودوں کا تناسب 50فیصد رکھا جائے ، انہوں نے پرنسپل پنجاب کالج دینہ کو ہدایت کی کہ کالج ھذا میں لگائے گئے ایک ایک پودے کی ذمہ داری ایک ایک طالب علم کو دی جائے تاکہ وہ اس کی حفاظت اور نگہداشت کریں۔انہوں نے طلباء سے مخاطب ہو کر کہا کہ ماحول سے آلودگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، نہ صرف سکولوں اور کالجوں میں پودے لگائیں بلکہ اپنے گھروں ، محلوں اورگلیوں میں بھی اس مہم کو جاری رکھیں، سکولوں اور کالج میں لگائے گئے یہ پودے جب تناور درخت بن جائیں گے تویہ آپ کا اعزاز ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو روہتاس ریزورٹ کے مقام پر بھی 550 پودے لگاے جا رہے ہیں اسی طرح انٹرنیشنل فارسٹ ڈے کو ضلع بھر میں 36300 پودے لگائے جائیں گے ۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پنجاب کالج جی ٹی روڈ جہلم میں انعامات کی تقسیم کی تقریب میں حصہ لیا اور بچوں کو پودے لگانے کے بارے آگاہی دی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب، سی او ایم سی دینہ، ایس ڈی ایف او دینہ، ڈی او انفارمیشن جہلم سمیت کالج کے طلبہ و اساتذہ نے ڈی سی جہلم کے ساتھ مل کر کالج کے سبزازار میں 600 پودے لگائے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں