79

ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات ہوم ڈپارٹمنٹ کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ،

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات ہوم ڈپارٹمنٹ کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ، اسیران کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ،ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات ہوم ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر ثاقب احمد خان نے خواتین وارڈ میں داخل تمام خاتون اسیران سے فرداً فرداً ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جیل انتظامیہ کی طرف سے خواتین اسیران کو فراہم کردہ تعلیمی سہولیات کے علاوہ فنی تربیت کے شعبہ کا بھی معائنہ کیا۔ صنعت زار کے تعاون سے اُون سے بنائے گئے بچوں کے کپڑوں اور صوفہ کشنز کا کام،سلائی کڑھائی کا کام، مہندی ڈیزائنز کی مہارت، بیوٹیشن کورس کے علاوہ ہاتھ سے بننے والی جیولری کے کام کو سراہا۔اس موقع پرخواتین وارڈ اور نو عمروارڈمیں گیزر کا گرم پانی مہیا کرنے اور خواتین اسیران ونو عمر اسیران کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیئے جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پرا طمینان کااظہار کیا۔دوران وزٹ ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات ہوم ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر ثاقب احمد خان نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ناخواندہ اسیران کے لیئے خصوصی طور پر جیل میں بنائے گئے تعلیم بالغاں کے مراکز کا معائنہ کیا جس کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ناخواندہ نوعمر خواتین اسیران ، عادی منشیات اسیران کے علاوہ دیگر مقدمات میں ملوث حوالاتی و قیدیوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں منعقد کی گئی کلاسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث اسیران کو علم کی روشنی سے روشناس کروا کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے اندرون جیل کچن اسیران کا بھی وزٹ کیا اور جیل اسیران کے کھانے کے معیار کو چیک کیا۔علاوہ ازیں اپنی مدد آپ کے تحت کچن اسیران کے اطراف میں تعمیر کردہ دیواراور آرٹ کے مونو گرام کو سپرنٹنڈنٹ جیل کی ذاتی دلچسپی کا عملی نمونہ قرار دیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل فرخ سلطان نارُو کی جیل اسیران کی نفسیاتی دیکھ بھال کے لیئے ماہر سائیکالوجسٹ ڈاکٹر صدف نعمان کنسلٹنٹ کو مقرر کئے جانے کے اقدام کو زبردست سراہا۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں