138

جہلم پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف ایکشن،72پتنگیں،2عدد دھاتی ڈوریں، 2عدد کمیکل ڈوریں برآمد

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف ایکشن،72پتنگیں،2عدد دھاتی ڈوریں، 2عدد کمیکل ڈوریں برآمد ،تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایات پر ضلع پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف ایکشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ملزم عبدالرحمن سے 50عدد پتنگیں معہ 2عدد کیمیکل ڈوریں۔تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم اعجاز احمد سے 12پتنگیں،ملزم حسن رضا سے 10عدد پتنگیں معہ 2دھاتی ڈور یں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔مزید برآں تمام SHOsکو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ اپنے اپنے علاقہ میں پتنگ بازوں بالخصوص پتنگ فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جائے 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں