90

ریلوے کے پرانے پل کے پاس کوڑا کرکٹ پھینکنے کا نیا سلسلہ بند

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)دریائے جہلم میں ریلوے کے پرانے پل کے پاس کوڑا کرکٹ پھینکنے کا نیا سلسلہ بند کروایا جائے اس سے قبل دریائے جہلم نیا پل کے قریب بند پر گندگی کے ڈھیر تھے جو کہ جی ٹی روڈ سے گزرنے والوں کو جہلم میونسپل کمیٹی کے اس ناپسندیدہ فعل کی دعوت نظارہ دیتے ہیں،اب ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے کہ دریائے جہلم پرانا پل ریلوے برج کے قریب دریا کے اندر کوڑا پھینکنے کا نیا سلسلہ میونسپل کمیٹی نے شروع کیا ہے جو کہ گرین بیلٹ کے پروجیکٹ کی شروعات کا تحفہ ہے،انتظامی ادارے اس سلسلہ میں اپنا کردارادا کریں کیونکہ اس سے قبل ہی دریائے جہلم گندگی کے ڈھیروں کی لپیٹ میں ہے،یہ ایک نیا سلسلہ انتہائی تکلیف دہ ہے،میونسپل کمیٹی جہلم کے ارباب اختیار اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں اور یہ سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں