94

ڈی ایس پی پنڈدادنخان کی ہدایت پر تھانہ للٰہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈی ایس پی پنڈدادنخان کی ہدایت پر تھانہ للٰہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،تھانہ للٰہ پولیس کانسٹیبل حافظ بابر ادریس اور محمد رمضان نے ملزمان کے قبضہ سے 5کلو چرس اور 2کلو ہیروئن برآمد کر لی،تھانہ للٰہ میں مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کپٹن ( ر) سید حماد عابد اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان افتخار احمد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ لِلہ پولیس کے کانسٹیبل حافظ بابر ادریس اور محمد رمضان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کا ر نمبر 8 UF-40 سے پانچ کلو چرس اور دو کلو ہیروین بر آمد کر لی اور ملزم محمد رفیق خان کو گرفتار کر لیا ہے،تھانہ لِلہ پولیس اہلکاروں کانسٹبل حافظ بابر ادریس اور سپاہی محمد رمضان نے ناکہ پر ایک مشکوک کار نمبر UF-408 کو روکا تو تلاشی کے دوران کار کی سیٹوں کے نیچے چھپائی گئی پانچ کلو چرس اور دو کلو ہیروین برآمد ہو ئی تو پولیس نے ملزم محمد رفیق خان سکنہ پشاورکی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا کر اس کو فوری گرفتار لیا اور FIR درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسی ٹیم نے دو بوتل شراب ملزم محمد احسان سکنہ لنگر سے برآمد کی ۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں