96

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں بیاد پروفیسر محمد عنصر وڑائچ (مرحوم )تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں بیاد پروفیسر محمد عنصر وڑائچ (مرحوم )تعزیتی ریفرنس کا انعقاد،کالجز کے پرنسپلز اور پروفیسرز کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کو ان کی تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم کے صدر شعبہ فزکس پروفیسر محمد عنصر وڑائچ مرحوم جو کہ اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے تھے انکی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کالج ہذا نے ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا جس کی صدارت پرنسپل کالج ہذا و ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزجہلم چوہدری نذیر نے کی،اس تعزیتی ریفرنس کی تقریب کا انعقاد تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد مختلف کالجز کے پرنسپل اور پروفیسرحضرات نے پروفیسر محمد عنصر وڑائچ مرحوم کی شخصیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا محمد عنصر وڑائچ نہ صرف درس و تدریس کے فرائض سرانجام دیتے تھے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک ہمدرد انسان تھے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرنے والوں میں پروفیسر محمد عاشق،پروفیسر بہاول شیر،پروفیسر محمد حسین شاہ بخاری،پروفیسر صدیقی،پروفیسر جنید محمود چوہدری،سابق ای ڈی او ایجوکیشن مسعودالحسن چوہدری،ڈاکٹر آفتاب ساہی،تاثیرمحمود چوہدری ،سرپرست جہلم پریس کلب چوہدری سہیل عزیز ودیگر شامل تھے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں