91

حالیہ شدید برفباری اور بارشوں کے باعث پڑھنہ میں خطرناک لینڈسلائیڈنگ سے نیومری اور کوٹلی ستیاں کا زمینی رابطہ منقطع

مری حالیہ شدید برفباری اور بارشوں کے باعث پڑھنہ میں خطرناک لینڈسلائیڈنگ سے نیومری اور کوٹلی ستیاں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ نیومری سے بگیاں ،سانج اور بھمبروٹ موڑی روڈ بھی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگیا کئی مکانات بھی زمین بوس ہوگئے متاثرین میں محمد افتخار،محمد نفیس،صوفی امتیازدلشاد،محمد رضوان ،عبدالرحمان اور دیگر کئی رہائشیوں کے آٹھ مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ چھ دوکانیں بھی زمین بوس ہوگئیں روڈ بھی بند ہوگیا جبکہ لوئر پڑھنہ کی مکمل آبادی لینڈسلائیڈ کی زد میں آگئی ہے شدید سردی میں اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ادھرحالیہ شدید برفباری اور بارشوں کے باعث بانسرہ گلی مری میں ملیاں کے مقام پر بھی کئی لوگوں کے گھر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے سے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبو رہوگئے ہیں غریب متاثرین کے پاس وسائل نہ ہونے سے وہ بھی اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے سر سے چھت فراہم کرنے سے قاصر ہیں حکومت اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرکے متاثرین کی داد رسی اور مالی امداد کرے اہل علاقہ کا مطالبہ ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں