111

سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں

مری سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں جس صارف کا بل 5 سو آتا تھا اسکا اس ماہ 2000 سے زائد جبکہ 1000 روپے کے بل 33 ہزار سے بھی زائد آئے ہیں عوام کاکہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے سے ہی انکی زندگیاں اجیرن کررکھی ہیں جبکہ سوئی گیس اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی دینا بھی مشکل تھا جبکہ اب سوئی گیس کے بھاری بلوں نے انکو ذہنی مریض بنا دیا ہے تحریک انصاف نے جو وعدے عوام سے کئے تھے اسکے برعکس عوام کو مہنگائی کے چنگل میں دھکیلا جارہا ہے کیا یہ ہی انصاف اور نیا پاکستان ہے ؟عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکی پریشانیوں میں اضافہ کرنا بہت بڑا ظلم ہے وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدوں کو یقینی بنانے کے اقدامات کرتے ہوئے بلوں میں ہونے والے بڑے اضافے کو واپس لیں صارفین نے سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ کو یکسر مستردکرتے ہوئے وزیر خزانہ سے بھی سوال کیا ہے کہ اپوزیشن میں جو وہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے وہ کہاں گئے عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے والے اب عوام کے خون کاآخری قطرہ بھی نچوڑرہے ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں