43

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری،طوفانی بارشوں اور یخ بستہ ہواؤں

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری،طوفانی بارشوں اور یخ بستہ ہواؤں کے بعد جمعہ کے دن سورج اپنی پوری آب وتا ب سے طلوع ہوا گرم گرم دھوپ دیکھ کر مقامی لوگوں نے اللہ پاک کاشکر اد ا کیا ،مری ہونے والی حالیہ شدید برفباری کے کئی مقامات پر تو برف ختم ہوگئی ہے جبکہ کشمیر پوائنٹ،اپر جھیکا گلی روڈ،ڈھیری فارم ،ہل ڈھولواور کلڈنہ بازار سے جھیکاگلی بازار تک برف کے پہاڑ اب بھی موجود ہیں جمعہ کے دن ملک بھر سے بڑی تعدادمیں سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا جبکہ ہفتہ اور اتوار کی تعطیل پر بھی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں