87

ملکہ کوہسار مری میں شدید ترین طوفانی بارش ،ہلکی برفباری اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ گذشتہ 24 گھنٹوں سے جاری

ملکہ کوہسار مری میں شدید ترین طوفانی بارش ،ہلکی برفباری اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ گذشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے کشمیر پوائنٹ میں 55 ملی میٹر بارش اور تین انچ برفباری ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ جمعرات کی رات تک جاری رہیگا 60 سے ستر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں متعددمقامات پر درخت اور بجلی کے پول گرگئے جسکے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے اورکئی گھنٹے بجلی کی سپلائی معطل رہی جبکہ شدید بارش کے باعث مری شہر اور گردونواح کے علاقوں سے لینڈسلائیڈنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ کئی مقامات پر خطرناک لینڈسلائیڈنگ کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں اور صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے ،دیہی علاقوں میں کئی کچے مکانات بھی گر گئے ہیں ،لارنس کالج روڈ ،کارٹ روڈ ،کلڈنہ روڈ،اپر جھیکا گلی روڈ،بھوربن روڈ اوردیگر پر نکاسی آب کی پلیاں بند ہونے سے لینڈسلائیڈ نگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ،لوئر بازار میں بھی خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں،یوسی گہل اورکوہٹی کاکڑائی روڈ بھی شدیدلینڈسلائیڈنگ کے باعث مکمل طور پر بندہوگئی ہے ،ہل ڈھولویوسی پھگواڑی کے علاقہ ڈاک بنگلہ،لوئر بازار ،یوسی گہل اور پوٹھہ شریف میں بھی متعددمکانات لینڈسلائیڈنگ کی زدمیں آگئے ہیں، کئی شاہراہوں پر لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے،سڑکیں ،بازار اور گلیاں محلے نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ برساتی نالوں میں بھی طغیانی کی اطلاعات موصول ہوئی ہے اہل علاقہ او رمتاثرین لینڈسلائیڈنگ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری امدادی کاروائیاں شروع کی جائیں اورجن لوگوں کے گھر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر تباہ ہوگئے ہیں انکی مالی امداد بھی کیا جائے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں