108

مری حالیہ شدید برفباری اور بارشوں کے دوران بھی مال روڈ ،اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

مری حالیہ شدید برفباری اور بارشوں کے دوران بھی مال روڈ ،اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا میونسپل کارپوریشن مری اپنے فرائض ادا کرنے سے یکسر قاصر نظر آتی ہے ملازمین جب چاہے اپنی من مرضی سے دفتر آتے ہیں اور جب چاہے چلے جاتے ہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں پورے ملک میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹر ک سسٹم لگایاجاچکا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن مری میں بائیومیٹرک سسٹم ہونے کے باوجود اس کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر استعمال میں لایا نہیں جارہا عوامی حلقوں کا کہنا ہے میونسپل ادارے عوام کے فوری مسائل کے حال کیلئے ہوتے ہیں لیکن میونسپل کارپوریشن مری نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن مری میں اصلاح احوال کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں