89

جہلم روہتاس روڈ مونن تا بگابائی پاس کی تعمیر کا کام مسلسل التواء کا شکار،عوامی حلقوں کا اس منصوبہ کو جلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا مطالبہ

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم روہتاس روڈ مونن تا بگابائی پاس کی تعمیر کا کام مسلسل التواء کا شکار،عوامی حلقوں کا اس منصوبہ کو جلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا مطالبہ،گزشتہ دور حکومت میں سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین کی گرانٹ سے اس منصوبے پر کام شروع ہوا اس کا 80فیصد سے زیادہ حصے کاکام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 20فیصد حساس ادارے کی اراضی ہونے کی وجہ سے ابھی تک یہ کام التواء کا شکار ہے،نالہ گہان نوگراں کے مقام پر پل کی تعمیر کے بعد ٹریفک میں اضافے کی وجہ سے اس بائی پاس کی ضرورت محسوس کی گئی جس کیلئے سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے گرانٹ منظور کروائی اور اس کے بعد ان کے دور حکومت کے دوران ہی اس منصوبے کا باقی مانندہ کام مکمل ہو گیا تھا اس بائی پاس کے جس حصہ پر ابھی کام نہیں ہوا وہ موجودہ دور حکومت میں ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی گئی عوامی حلقوں نے اس امید کااظہار کیاہے کہ اس حلقہ کے عوامی نمائندہ ایم پی اے چوہدری ظفراقبال اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور جلدازجلد اس منصوبے کی راہ میں اہل رکاوٹیں ہٹا کر اس کا باقی حصہ بھی پایا تکمیل کو پہنچایا جائے تاکہ عوام اس منصوبہ سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں