93

جہلم ملوٹ پل تا لاہور موڑ چونگی نمبر پانچ روہتاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم ملوٹ پل تا لاہور موڑ چونگی نمبر پانچ روہتاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل،عوام کا ارباب اختیار سے اصلاح وحوال کا مطالبہ،ضلع جہلم کی یہ مصروف ترین شاہراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم کو تحصیل پنڈدادنخان اور للٰہ انٹر چینج سے ملاتی ہے اس روڈ پر گزشتہ دس بارہ سال سے کوئی توجہ نہیں دی گئی اگر اس کی وقت کے ساتھ مرمت کی جاتی تو آج گڑھوں میں تبدیل نہ ہوتی،ملوٹ کے مقام پر کرش مشینوں سے بجری لے کر آنے والے ہیوی ٹرک اس کی تباہی کا سبب ہیں،سابقہ ڈپٹی کمشنر نے ان ہیوی ٹرکوں کے گزرنے پر پابندی بھی لگائی مگر تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا،اب یہ شاہراہ کھنڈرات کا نقشہ پیش کرتی ہے اور پروونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کر رہا ہے،جس کی وجہ سے چونگی نمبر پانچ تا ملوٹ درجنوں دیہاتوں کے عوام شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرتے ہیں،اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پروونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کو احکامات جاری کریں کہ جلدازجلد اس روڈ کی مرمت کا کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں