70

جہلم فورم کے مرکزی عہدیداران کا حاجی احمد ( مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سنٹر جہلم کا دورہ

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) جہلم فورم کے مرکزی عہدیداران کا حاجی احمد ( مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سنٹر جہلم کا دورہ ، جہلم فورم کے عہدیداران نے حاجی احمد ( مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سنٹر جہلم کے سٹاف مریضوں سے ملاقات کی بعد ازاں مستحقین کو دیے جانے والی سہولیات بارے تفصیلی گفتگو کی ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جہلم فورم کے مرکزی عہدیداران نے حاجی احمد ( مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سنٹر جہلم کا ممتاز سماجی شخصیت ہارون کھٹانہ آف UKکے ہمراہ دورہ کیا ، حاجی علی شان نے جہلم فورم کے عہدیداران کو بتایا کہ ڈائیلاسز ایک ایسی مرض بن چکا ہے جسے غریب سپورٹ نہیں کر سکتا ، مگر مختصر عرصہ میں حاجی احمد ( مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن سینکڑوں مستحق مریضوں کے فری ڈائیلاسز کر چکا ہے اور ابھی بھی 72 کے قریب مریض اپنے اپنے اوقات کے دوران ڈائیلاسز کروا رہے ہیں، اُنہوں نے کہا حاجی احمد ( مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سنٹر جہلم گورنمنٹ ہسپتالز کے علاوہ واحد ادارہ ہے جو غریبوں کے لیے 100فی صد فری علاج کر رہا ہے ، ابھی تک ہماری طرف سے ایک شفٹ چل رہی ہے ، انشاء اللہ عنقریب 3 شفٹ کا آغاز بھی کر دِیا جائیگا ۔مگر ڈائیلاسز سے پہلے مریضوں کیلئے لیبارٹری ٹیسٹ باہر سے کروائے جا رہے جو انتہائی مہنگے ہیں ، ڈاکٹر عصمت جاوید ملک صدر جہلم فورم نے حاجی علی شان اور حاجی احمد ( مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سنٹر جہلم کے سٹاف کو افضل ہسپتال اور اُسکی انتظامیہ کی طرف سے مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آپ کو جو بھی لیبارٹریز ٹیسٹ ریکوائر ہیں آپ ہمارے ہسپتال میں بھیجے تمام ٹیسٹ بالکل فری کیے جائینگے اور ایمرجنسی کی صورت میں افضل ہسپتال ڈاکٹر ز عملہ بھی مستحق مریضوں کیلئے فری سہولیات فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ کی ویلفیئر پاکستان میں بغیر فنڈنگ کے چل رہی ہے اور آپ اس کے ماہانہ لاکھوں روپے کے اخراجات برداشت کر رہے ہیں ، مخلوقِ خدا کی اس خدمت میں اللہ رب العزت آپ کی سعی اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ ممتاز سماجی شخصیت ہارون کھٹانہ یو کے نے حاجی احمد ( مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سنٹر جہلم اور کیپٹن معظم ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور جہلم فورم کے ہمراہ ایک ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے ، اُنہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ ہمہ وقت آپ کے ساتھ ہیں ،آپ مستحق اور غریبوں کی خدمت خلق کا مشن جاری رکھتے ہوئے بہتر سے بہتر اقدامات کرتے رہیں ۔ بعد ازاں چوہدری زمرد سابق تحصیل ناظم ، چوہدری قربان ، چوہدری محمد نجیب UK، چوہدری رفیق کنتریلی ، عدنان کیانی ایڈووکیٹ برمنگھم ، طاہر شاہ ایڈووکیٹ ، حافط سمیع ایڈووکیٹ ، راجہ نقاش سعیدسمیت دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں