68

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف جپہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بہترین کارکردگی

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف جپہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور این ائی ڈیز کو اہداف کے مطابق مکمل کرنے کے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اپنے دفتر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو مہم 2019 کی ٹیم میں عزازی سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیےْ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ڈور ٹو ڈور جا کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں یو سی ایم اوز، ایریا انچارج اور دیگر محکمہ صحت کے افسران کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اس موقع پر اپنی ٹیم کو مزید محنت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے موجودہ نتائج کو زبردست سراہا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized