85

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع جہلم میں پتنگ بازی کے خطرناک کھیل کی روک تھام کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن شروع

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع جہلم میں پتنگ بازی کے خطرناک کھیل کی روک تھام کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں کو اس جان لیوا شوق سے دور رکھے اور انسداد پتنگ بازی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ شہری اس ضمن میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور اس جان لیوا کھیل سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ابتک متعدد ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں جبکہ 1097 سے زائد پتنگیں اور پتنگ بازی کے کھیل میں استعمال ہونے والی ڈور و دوسرا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں