85

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل دینہ منگلا روڈ پر واقعہ نجی ادارہ المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل دینہ منگلا روڈ پر واقعہ نجی ادارہ المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کے موقع پر غریب اور معزور بچیوں میں سلائی کورس مکمل ہونے پر ڈپلومہ کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نجی ادارے عوامی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہمیں قومی جذبے سے کام کرنا ہوگاْ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب، چیئرمین المصطفیٰ ٹرسٹ انٹرنیشنل منیر احمد مغل اور دیگر سماجی کارکنان کے علاوہ صحافی برادران نے شرکت کیْ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مستحق خواتین میں سلائی مشین کے علاوہ تحائف بھی تقسیم کیے۔ سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں ڈی سی جہلم نے سلائی کورس مکمل کرنے والی 26 خواتین کو سرٹیفیکیٹ دیئے ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں