77

ڈپٹی کمشنر کی جہلم پریس کلب کے الیکشن 2019-20کے نومنتخب عہدیداران سے میٹنگ اور صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی،

جہلم(تاثیر محمود چوہدری)ڈپٹی کمشنر کی جہلم پریس کلب کے الیکشن 2019-20کے نومنتخب عہدیداران سے میٹنگ اور صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی،ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اپنے آفس کے کانفرنس روم میں جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سرپرست چوہدری سہیل عزیز،چیئرمین راجہ نوبہار خان،صدر عابد محمود رزاق،سینئر نائب صدر الیاس صادق وٹو،نائب صدر کفیل بیگ،جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ،جائنٹ سیکرٹری ملک انجم یوسف،فنانس سیکرٹری چوہدری کامران اصغر کو الیکشن کی کامیابی پر مبارکباد دی اور اس امر کااظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اس موقع پر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان،چوہدری محمد ریاض گوندل،دلنواز احمد،بابر راجپوت ودیگر بھی تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اس موقع پر کہا کہ جہلم کا الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا حقیقی معنوں میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے ،جس سے ان کو جہلم کے عوا م کے مسائل کے حل میں راہنمائی مل رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پریس کلب کی بہتری کے لیے وہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں