97

پریس کلب جہلم رجسٹرڈ کے سالانہ اتنخابات 2019-20 کا انعقادالیکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہوا ،

جہلم(تاثیر محمود چوہدری) پریس کلب جہلم (رجسٹرڈ ) کے انتخابات مکمل سرپرست چوہدری سہیل عزیز چیئرمین راجہ نوبہار صدر چوہدری عابد محمود سینئر نائب صدر الیاس صادق وٹو نائب صدر مرزا کفیل بیگ جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ ،جوائنٹ سیکرٹری ملک انجم یوسف اور فنانس سیکرٹری کامران اصغر گجرمنتخب ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب جہلم رجسٹرڈ کے سالانہ اتنخابات 2019-20 کا انعقادالیکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہوا ، پریس کلب جہلم (رجسٹرڈ) سال 2019-20 کیلئے چوہدری سہیل عزیز سرپرست ، راجہ نوبہار چیئرمین ، چوہدری عابد محمود صدر ، الیاس صادق وٹو سینئر نائب صدر ، مرزا کفیل بیگ نائب صدر ،محمد شہباز بٹ جنرل سیکرٹری ، ملک انجم یوسف جوائنٹ سیکرٹری جبکہ کامران اصغر گجرفنانس سیکرٹری منتخب ، جہلم پریس کلب (رجسٹرڈ ) کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں سینئرز صحافیوں ڈاکٹر سہیل امتیاز خان ، چوہدری سہیل عزیز ، وسیم قریشی ، الیاس صادق وٹو پر مشتمل الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ، اُمیدواران نے مختلف عہدوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے الیکشن کمیٹی ممبران کو درخواستیں جمع کروائیں، بعد ازاں چوہدری عابد محمود بلا مقابلہ صدر ، ، مرزا کفیل بیگ کیفی بلا مقابلہ نائب صدر ، ملک انجم یوسف بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری ، چوہدری کامران اصغر بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ، جبکہ رانا نوید اور محمد شہباز بٹ کے مابین جنرل سیکرٹری شپ کیلئے گذشتہ روز پولنگ ہوئی ، محمد شہباز احمد 34 ووٹوں کی برتری سے پریس کلب جہلم (رجسٹرڈ )کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ، پریس کلب جہلم (رجسٹرڈ) کے صحافیوں اور دیگر صحافتی حلقوں سمیت شہر کی تمام سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیات کی طرف سے نو منتخب عہدیداران و اراکین کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ، نو منتخب پریس کلب عہدیداران صدر چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ سمیت دیگر نو منتخب عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ سمیت الیکشن کمیٹی ممبران کو شفاف الیکشن کے انعقاد کروانے پر مبارکباد پیش کی اور تمام صحافتی برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُنہیں ووٹ اور سپورٹ کیا۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں