84

ریکسیو 1122 مری نے جنگلات کی افزائش اور عوام کو صاف ماحول فراہم

مری ریکسیو 1122 مری نے جنگلات کی افزائش اور عوام کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے ڈاکخانہ چوک سے باڑیاں تک ہائیکنگ کا اہتمام کیا جس کی قیادت انچارج ریسکیو 1122 مری انجینئر کامران رشید نے کی اس موقع پر ریکسیو اہلکاروں ،مری پولیس ،پی کیوآر اہلکاروں اور دیگر محکموں کے افسران اور سٹاف نے شرکت کی کامران رشید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ کوہسار مری کا خوبصورت اور صاف ستھرا ماحول یہاں کے جنگلات کی وجہ سے ہمارا فرض ہے کہ ہم درختوں کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں جنگلات کی کٹائی کوروکنے اور ٹمبر مافیا کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کو خوشگوار ماحول دینے کیلئے اپنا کردا رادا کریں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized