97

منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران ایک بدنام زمانہ منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

مری پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران ایک بدنام زمانہ منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد عوامی ،فلاحی اور سماجی حلقوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق اے ایس پی مری فریال فرید اور ایس ایچ او مری راجہ صبور نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا اس سلسلے میں دوماہ سے منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران کئی منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے بند کردیا اسی سلسلہ میں انسدادمنشیات کے حوالے سے گذشتہ رات آٹھ بجکر 40 منٹ پر انچارج چوکی پھگواڑی سب انسپکٹر محمد اکرم خان نے دوران گشت مخبر خاص کی اطلاع پر ریڈنگ پارٹی کے ساتھ مشہور زمانہ منشیات فروس ثناء اللہ عرف سنی جو اپنے گھر کے قریب گاہکو ں کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتا کرکے اسکے پاس موجود 1250 گرام گردہ نما چرس برآمد کرکے اسکے خلاف 9C سی این اے ایس اے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیا ہے اہلیان علاقہ نے مری پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اے ایس پی مری،ایس ایچ اومری اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں