110

اپوزیشن لیڈر میاں شہبا زشریف کی ضمانت پر رہائی حق وسچ کی فتح

مری مسلم لیگ نے رہنماء قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبا زشریف کی ضمانت پر رہائی حق وسچ کی فتح ہے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے مسلم لیگ ن کے قائدین کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے قائدین کی محبت ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتی ان خیالات کا اظہار لیبرونگ ن تحصیل مری کے سیکرٹری نشرواشاعت ہارون مقیم عباسی،کونسلر ارباب عباسی،صدر ن لیگ مسیاڑی امتیاز عباسی، جنرل سیکرٹری عبدالرؤف عباسی،ماسٹر نثار،خالد عباسی ،ارشد عباسی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے جس طرح عوام کی خدمت کی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی تحریک انصاف جو بھی پروپیگنڈے کرے اسکو عوامی پذیرائی نہیں مل سکتی عوام جان چکے ہیں کہ تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے آج مہنگائی نے غریب سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا وہ دن دورنہیں جب مسلم لیگ ن ملک کی بھاگ ڈور سنبھال کر ملکی ترقی،خوشحالی اور عوامی خدمات کے سلسلے کو آگے بڑھائے گی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تحریک انصاف کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں آج بھی عمران خان کنٹینر پر ہی کھڑے نظرآتے ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں