92

کھجٹ میں ٹمبر مافیا ء کا جنگلات کو کاٹ کر سمگل کرنے کا سلسلہ اپنے عروج پر

مری کے علاقہ کھجٹ میں ٹمبر مافیا ء کا جنگلات کو کاٹ کر سمگل کرنے کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے قیمتی اور سرسبز درختوں کی چوری اورسمگلنگ معمول بن چکی ہے اس سلسلے میں گذشتہ دن ٹمبر مافیاء نے قیمتی درخت کاٹے اور سوزوکی پک اپ میں ڈال کر لکڑی کو لے جانے کی کوشش کی توایسا نہ کرنے اور درختوں کو کاٹنے سے منع کرنے پر ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا یا جبکہ متعلقہ محکمہ جنگلات کے ذمہ داران نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے اہلیان علاقہ نے محکمہ جنگلات کے ذمہ داران اور ٹمبر مافیاء کیخلاف فوری اورسخت کاروائی کرنے اورمری کے حسین جنگلات کو تباہی سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ بھی کیا ہے 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں