88

بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور فیملی پلاننگ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ضلع جہلم میں آبادی کنٹرول

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور فیملی پلاننگ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ضلع جہلم میں آبادی کنٹرول کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسلامی تعلیمات کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کے لئے 2 سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا انتہائی ضروری اقدام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں واقع مو ضع احمد آباد میں منعقدہ آگہی تقریب کے موقع پر کیا، اس موقع پر اے ڈی سی جی سید نذارت علی، اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر بابر ظہیر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، چیئرمین یونین کونسل احمد آباد راجہ شاہنواز کے علاوہ اہل علاقہ اور دیگرفسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ ہے جس کی روک تھام کے لئے محکمہ بہبود و آبادی پلاننگ کے تحت کام کر رہا ہے ، اسی ضمن میں جہلم بھر کی تمام یونین کونسلوں میں فیملی پلاننگ کاونٹر بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں ممانع حمل کے طریقوں اور ماں کی صحت سے متعلق آگہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تقریب کے آخر میں انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت موضع احمد آباد میں پودا بھی لگایا۔یاد رہے کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر جہلم کی جانب سے یو سی احمد آباد میں فیملی پلاننگ کاونٹر بھی بنایا گیا جسکا افتتاح ڈی سی جہلم نے گزشتہ دورہ کے موقع پر کیا تھا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں