97

پنڈدادنخان میں ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی پہلی کھلی کچہری

پنڈدادنخان ( سلیمان شہباز،عدنان یونس سے ) پنڈدادنخان میں ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی پہلی کھلی کچہری عوام نے بھرپور انداز میں اپنے مسائل پیش کیے اور مسائل کے انبار لگا دئیے کھلی کچہری کی بروقت تشہیر نہ کرنے پر اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں کو با ضابطہ اطلاع نہ دینے پربھرپور احتجاج کیا زیادہ تر شکایات پنڈدادنخان میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بند سیوریج سسٹم صفائی کا ناقص انتظام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی ڈاکٹرز کی رہائش کے مسائل للہ موٹروے انٹرچینج سڑک کی انتہائی خراب حالت محکمہ مال محکمہ ہائی وے کی ناقص کارکردگی پر عوام پھٹ پڑے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنڈدادنخان میں گرمیوں کی آمد سے قبل پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کر دیا جائے گا اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری مسائل حل کرنے میں سرگرم عمل ہیں اگلے چند دنوں تک ناقص پائپ لائنوں واٹرسورسیں کی اپ گریشن کا کام شروع ہوجائے گا پنڈدادنخان میں سپورٹس سٹیڈیم کی اپ گریشن کے لیے 41ملین کی رقم سے سکیم شروع کی جارہی ہے جبکہ 10 ملین روپے سے سٹیڈیم کی اپ گریڈ کا کام اگلے دس دن میں شروع ہوجائے گا پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں کرکٹ کبڈی ہاکی اور دیگر تمام کھیلوں کے گراؤنڈز بنائے جائیں گے یہ ایک حقیقت ہے کہ جہاں کے گراؤنڈ آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں بار کے صدر کی درخواست پر ریوینو کے مقدمات کو سننے کے لیے ADCR کو مہینے میں دو دن پنڈدادنخان میں کورٹ ورک کریں گے میرے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے بدترین ناسورہیں ضلع جہلم میں منشیات فروشوں کے خلاف جہاد شروع کر دیا ہے پورے ضلع میں منشیات فروشوں کا خاتمہ میری پہلی ترجیح ہے ہر ٹاؤن اور محلہ لیول پر مصالحتی کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی شادی بیاہ کی تقریبات میں فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ دن 3 بجے سے 5بجے تک تھانوں میں رہیں اور عوام کے مسائل سنیں اور اس پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں پولیس کی نفری کم ہے عوام کا فرض ہے کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور مل جل کر جرائم کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز ڈی ایس پی چوہدری افتخار ایس ایچ او عبد الغفور بٹ اور تمام ضلعی اور تحصیل کے محکموں کے سربراہوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل سے افسران کو آگاہ کیا اور کھلی کچہری شہر سے باہر لگانے کی بجائے اندرون شہر لگائی جائے تاکہ افسران نہ صرف خود شہر کی زبو حالی کا معائنہ کر سکے ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں