82

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی ذاکراللہ صافی نے اپنے بیان میں کہا

مری مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب کے ناظم اطلاعات و نشریات وقار ظفر اور ناظم اطلاعات ونشریات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی ذاکراللہ صافی نے اپنے بیان میں کہا کہ و یلنٹائن ڈے منانا غیر شرعی اور مشرقی اقدار کے خلاف ہے،نوجوان نسل کو دین اسلام کے احکامات اور صحیح تصورکا مطالعہ کرنے کی اشد ضرورت ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے ایسے دنوں کو منانے کی اسلام میں کو ئی گنجائش نہیں،مغرب زدہ لوگ فحاشی و عریانی پھیلانے کیلئے یہ دن مناتے ہیں اور صر ف نوجوان نسل باالخصوص مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا ذریعہ ہے،ملک و ملت کے کام آنے والے نوجوانوں میں بے حیائی کو پھیلاکر مغرب کا آلۂ کار بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آج14فروری2019 صبح 11بجے اصغرمال ڈگری کالج اور ایریڈیونیورسٹی کے باہر یوم حیا ء کے حوالے سے احیاء حیاواک کا اہتمام کیا جائے گا ،ناظم اطلاعات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب وقار ظفر نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مغربی ایجنڈوں پر کاربند ٹولے نے مستقبل کے معماروں کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا ہے ، ویلنٹائن ڈے اور اس جیسی دوسری خرافات سے غیر اسلامی روایات کو فروغ دینے کی اجازت ہرگزنہیں دی جائیگی ہم ویلنٹائن ڈے کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں ،MSO آج 14 فروری کے دن کوپاکستان بھر میں یوم حیا کے طور پر منا ئے گی اور صوبہ بھر میں حیا واک کا اہتما کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ MSO کوشا ں ہے کہ کسی طرح اپنی نوجوان نسل کو اغیار کا نشانہ بننے سے بچائے، حکومت پاکستان اور خاص طور پر میڈیا کو چاہے کہ اس دن کا بائیکاٹ کریں نہ کہ اس دن کی ترویج ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں