69

ملکہ کوہسا ر مری گہرے بادلوں،طوفانی ہواؤں اور دھند کی لپیٹ

ملکہ کوہسا ر مری گہرے بادلوں،طوفانی ہواؤں اور دھند کی لپیٹ میں وقفے وقفے سے برفباری اور بارش کا سلسلہ بھی منگل کی رات سے بدھ کے دن بھی جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں بھی سخت اضافہ ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں کسی وقت بھی شدید برفباری شروع ہوسکتی ہے مری میں رواں سرمائی سیزن میں ہونے والی برفباری نے ماضی کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اگر مزید برفباری ہوئی تو یہ بھی ایک نیاریکارڈ ہوگا ملک بھر سے سیاح مری میں برف دیکھنے اور یہاں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں پہنچ رہے ہیں ماہ جنوری اور فروری میں مری میں لاکھوں سیاحوں نے مری کا رخ کیا ہزاروں گاڑیاں بھی داخل ہوئیں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مری کے کاروبار پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں جبکہ مقامی لوگوں کو ہونے والی برفباری اور شدید سردی سے مشکلات کا سامنا ہے ،شدید برفباری والی یونین کونسلوں میں محکمہ جنگلات عوام کو سستی سوختی لکڑی پہنچانے میں مکمل ناکام رہا جس سے مذکورہ یونین کونسلوں کے عوام کو ایندھن کی پریشانی کاسامنا رہا اورمہنگے داموں گیس سلینڈر خریدنے پر مجبور رہے اہلیان علاقہ نے محکمہ جنگلات کی عدم دلچسپی پر ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں