60

موٹروے پولیس آفیسران کی ماہانہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی اسناد کی تقسیم

موٹروے پولیس
موٹروے پولیس

ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عالم شنواری نے زونل آفس این فائیو نار تھ جنوری 2019میں بہترین کاکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے موٹروے پولیس این فائیو نارتھ کے آفیسران میں تعریفی اسناد تقسیم کئے ۔آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمدعالم شنواری نے کہا کہ موٹروے پولیس کو ملکی اورعالمی سطح پر جو پذیر ائی ملی ہے ،اس میں تمام آفیسران اورجوانوں کی انتھک محنت ، حسن اخلاق اورجذبہ کارفرما ہے، جو نہ صرف محکمہ ھذا بلکہ ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے آفیسران نے اپنی شاندار کارکردگی اور خوش اخلاقی سے اس ادارے کو نہ صرف مثالی ادارہ بنایاہے بلکہ عوام کامکمل اعتماد بھی حاصل کیا ہے۔ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کے آفیسران نے محنت ، لگن اور جوش و جذبے سے نہ صرف قانون کی بالا دستی بلکہ روڈ یوزرز کو بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بناکرنہ صرف وطن عزیز بلکہ بیرونِ ملک بھی محکمے کا نام روشن کیاہے ۔ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون ، عالم خان شنواری نے آفیسران کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی موٹروے پولیس کے آفیسران سے اسی طرح کی بہترین کارکردگی دکھانے کی امید ظاہر کی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں