81

ملکہ کوہسارمری میں سردی کا راج جمعہ تک مزید برفباری اور بارش کا امکان یہا ں کے مکینوں کو شدید مشکلات

ملکہ کوہسارمری میں سردی کا راج جمعہ تک مزید برفباری اور بارش کا امکان یہا ں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناراستوں کی بندش اور ڈیڑھ ماہ سے گھروں میں محصور ہونے سے انہیں ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑاگذشتہ دس برس کے بعد اس قدر شدید برفباری اور سرمائی سیزن طویل دیکھنے کو ملا ہے جسکی توقع یہاں کے رہائشی نہیں کررہے تھے ایندھن کی کمی اور دیگر ضروری انتظامات بھی نہ کئے جانے سے انکی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے باالخصوص دور دراز کے دیہی علاقوں میں رہنے والوں نے غذائی ضروریات کا بھی پورا کرنے کیلئے اس قدر انتظامات نہ کئے تھے اب راستوں کی بندش اور دیگر مسائل نے انہیں شدید پریشن کررکھا ہے جبکہ راولپنڈی بورڈ کے جماعت پنجم کے امتحانات نے بھی طلباء طالبات کے والدین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے شدید سردی اور برفباری میں معصوم طلباء وطالبات کو امتحانی مراکز پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے والدین اور عوامی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے مری کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں کے بچوں کے امتحانات کا الگ شیڈول جاری کیا جائے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized