60

مری تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی میجر(ر)لطاسب ستی کی کارکردگی انتہائی تسلی بخش

مری تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی میجر(ر)لطاسب ستی کی کارکردگی انتہائی تسلی بخش ہے نیو مری انگوری روڈ 5 کلومیٹر تعمیر کی جائیگی جبکہ دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر تعمیراتی کمیٹی چارہان سید فخر کاظمی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریگی اور یونین کونسل چارہان میں عوامی فلاح وبہبود کے تمام منصوبے جلد شروع کردئیے جائینگے ممبران اسمبلی اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں