112

شہید مقبول بٹ کی برسی کے پر کشمیر کی خوبصورت تاریخ اور کشمیریوں کی قربانیوں

شہید مقبول بٹ
شہید مقبول بٹ

مری جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماء پرویز میر نے شہید مقبول بٹ کی برسی کے پر کشمیر کی خوبصورت تاریخ اور کشمیریوں کی قربانیوں پر انتہائی مدلل روشنی ڈال کر نئی نسل کو تحریک آذادی کشمیر سے روشناس کرانے کی بھر پور کاوش کی ہے ان کی کاوشوں سے مری میں 11 فروری شہید مقبول بٹ کی برسی کے انتظامات کرنے اور عوام کی ایک بڑی تعداد میں برسی کی تقریب میں لانے میں کامیابی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی مری کے امیر مسعود احمد بٹ، مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر سردا رساجد قریشی،کشمیر رہنماؤں شفیق وانی،محی الدین پرے ،عمران بٹ،خواجہ بابر مسعود،جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات عبدالحلیم عباسی،سعید بٹ ،وحید میر ،شیخ سجاد اسماعیل،سجاد رشید مغل ،آصف میر،ناصر میر اور دیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پرویز میر اور ان کی ٹیم نے برسی کی تقریب کو بھرپور طریقے سے منایا اور عوام میں کشمیر کی آذادی کے حوالے سے ایک نیا جذبہ پیدا کیا انہوں نے کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آذادی کا سورج طلوع ہوگیا اور کشمیر ی آذاد فضاؤں میں سانس لینگے ۔

کیٹاگری میں : Uncategorised