119

مری شہر میں سٹریٹ لائٹس نظام عدم توجہی کے باعث مکمل تباہ پول موجود تاریں اور بلب محکمے کی ملی بھگت سے غائب کردئیے گئے

مری شہر میں سٹریٹ لائٹس نظام عدم توجہی کے باعث مکمل تباہ پول موجود تاریں اور بلب محکمے کی ملی بھگت سے غائب کردئیے گئے سٹریٹ لائٹس لائٹس کی دیکھ بھال کیلئے آنے والے فنڈز کو بھی محکمہ ہڑپ کرجاتا ہے برفباری میں گپ اندھیرے کے باعث متعدد شہری سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے گر کر زخمی ہوچکے ہیں مال روڈ پر لاکھوں سیاحوں کی آمد کے باوجود تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن مری سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے میں ناکام رہی تحریک انصاف کی حکومت کے آتے ہی شہر لاوارث ہوگیا تمام محکمے کام کرنے کے بجائے کاغذوں میں سب اوکے کرنے لگے شہر اس موجودہ دور حکومت میں ہرگزرتے دن کیساتھ تباہی اور بربادی کی طرف جارہا ہے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اس سلسلے میں فوری نوٹس لین اور ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے شہریوں کا مطالبہ۔

کیٹاگری میں : Uncategorised