115

مری پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری اے ایس پی مری فریال فرید اور ایس ایچ او مری کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم

مری پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری اے ایس پی مری فریال فرید اور ایس ایچ او مری کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس چوکی نیومری نے گشت کے دوران بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ہے ،نیورمری پولیس نے ایک سفید رنگ کی سوزوکی پک اپ جس کا نمبر TT158 ہے جس کو ڈرائیور خضر حیات ولد محمد الطاف سکنہ بڑا اوتر چارہان مری چلا رہا تھا کو روکا گیا اور جامع تلاشی لینے پر ڈرائیور کے سامنے سٹیرنگ کے ساتھ ایک عدد سفید رنگ کا شاپر پڑا ہوا تھا جسکو جب کھول کر چیک کیا گیا تو اس میں 1150 گرام چرس اور10 گرام چرس گردہ برآمد ہوئی جو مذکورہ ڈرائیور فروخت کرنے کیلئے لایا تھا منشیا ت فروش کو گرفتارکرکے اسکے خلاف زیر 9C کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اہلیان علاقہ نے اے ایس پی مری ،ایس ایچ او مری اور پولیس چوکی نیومری کی ٹیم کوسراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

کیٹاگری میں : Uncategorised