25

وہ پاکستانی عہدیدار جو سب سے زیادہ تنخواہ لیتے ہیں

The highest paid Pakistani officials

اسلام آباد سے ایک ہے جن میں عہدیدار خطیر تنخواہیں وصول کرتے ہیں۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے بینکاروں کی ایک فہرست ترتیب دی ہے جو مندرجہ ذیل ہے:۔

شہزاد دادا۔ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ
یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد دادا پاکستان میں سب سے زیادہ کمانے والے بینکار ہیں۔ انہوں نے 2021ءمیں مجموعی طور پر 34کروڑ روپے کمائے۔ اس میں 23کروڑ 20لاکھ روپے انہیں تنخواہ کی مد میں ملے جبکہ 10کروڑ 80لاکھ روپے خصوصی انعام کے طور پر انہوں نے وصول کیے۔انہوں نے گزشتہ سال ہی صائمہ کمال کی جگہ عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔صائمہ کمال اس وقت اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپٹی گورنر کے عہدہ پر فائز ھے۔

عرفان صدیقی۔ میزان بینک
دوسرے نمبر پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے 30کروڑ 60لاکھ روپے کمائے۔ اس میں ساڑھے 27کروڑ روپے تنخواہ اور 3کروڑ 10لاکھ روپے سالانہ اضافے کی مد میں انہیں ادا کیے گئے۔

محمد اورنگزیب۔ حبیب بینک لمیٹڈ
پاکستان کے سب سے بڑے بینک حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اورنگزیب گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کے سب سے مہنگے بینکار ہیں تاہم تنخواہ کے لحاظ سے وہ تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔ انہوں نے تنخواہ کی مد میں گزشتہ سال ساڑھے 26کروڑ روپے وصول کیے۔

ایم سی بی بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران مقبول نے 2021ءمیں ساڑھے 23کروڑ روپے تنخواہ کی مد میں وصول کیے۔ ان کی یہ تنخواہ 2020ءکی نسبت 85فیصد زیادہ تھی۔2020ءمیں انہیں تنخواہ کے طور پر 12کروڑ 70لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔

ریحان شیخ۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک
سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان شیخ نے گزشتہ سال کی نسبت 5کروڑ 10لاکھ اضافے کے ساتھ 2021ءمیں 19کروڑ 40لاکھ روپے تنخواہ کی مد میں وصول کیے۔

عاطف باجوہ۔ بینک الفلاح
بینک الفلاح کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف اسلم باجوہ نے 2021ءمیں 18کروڑ 70لاکھ روپے تنخواہ وصول کی۔

محسن ناتھانی ۔ حبیب میٹروپولیٹن بینک
حبیب میٹروپولیٹن بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر محسن ناتھانی 7ویں نمبر پر سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے بینکار ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال 14کروڑ 40لاکھ روپے تنخواہ کی مد میں حاصل کیے۔

منصور علی خان۔ بینک الحبیب
صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر منصور علی خان 2016ءسے بینک الحبیب کی قیادت کر رہے ہیں، جس کی رینکنگ گزشتہ سال بہت بہتر ہوئی اور وہ ساتویں درجے پر آ گیا۔ گزشتہ سال منصور علی خان نے تنخواہ کی مد میں 12کروڑ 80لاکھ روپے وصول کیے۔

یوسف حسین۔ فیصل بینک
یوسف حسین 2008ءسے بینک سے وابستہ ہیں اور 2017ءمیں وہ بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے۔ گزشتہ سال انہیں تنخواہ کی مد میں 13کروڑ 70لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

ظفر مسعود۔ بینک آف پنجاب
بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعود نے دیگر مراعات کے علاوہ گزشتہ سال 13کروڑ 40لاکھ روپے تنخواہ کی مد میں وصول کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں