23

عید کے تین دنوں کے دوران سیاحوں کیطرف سے29769گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں

During the three days of Eid, 29769 tourist vehicles entered Murree

مری چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ومری نے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران مری آنیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک کے بہترین انتظامات کیے چیف ٹریفک آفیسر نوید ارشاد عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ٹریفک کی روانی کی نگرانی کرتے رہے، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کی زیر نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے عید تعطیلات کے دوران سیاحتی مقام مری آنے والے سیاحوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کیں اور مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کویقینی بنایا،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد عید تعطیلات کے دوران خود مری میں موجود ررہے اور تمام انتظامات کی نگرانی کرتے رہے انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک مری آصف کمال سمیت تمام جوانوں کو انتہائی محنت اور لگن سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی ا س موقع پر سی ٹی اوراولپنڈی نوید ارشاد کا کہنا تھا کہ ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی کو بلا رکاوٹ برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 360سے زائد افسران و جوانوں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے،عید کے تین دنوں کے دوران سیاحوں کیطرف سے29769گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ22349آؤٹ ہوئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر 8000سے زائد گاڑیوں کے داخلہ کی پابندی پر بھی عملدر آمد کروایا گیا ٹریفک پولیس کے افسرانوں و جوانوں نے بہترین حکمت عملی اور ٹریفک پلان پر عملدر آمد کرواتے ہوئے مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بلا رکاوٹ روا ں دواں رکھا اورفرائض کی ادائیگی کے دوران2000سے زائد سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کی جبکہ تقریباً13000آگاہی و سیفٹی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جس سے سیاحوں نے رہنمائی حاصل کی،کہ رمضان المبارک اور عید الفطرکے دنوں میں ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں نے اپنے پیاروں سے دور رہ کر معمول کی ڈیوٹی سے بڑھ کر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انتہائی خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے سر انجام دیے جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں