38

وزیر اعظم سے قطر کے سفیر کی ملاقات

Meeting of the Ambassador of Qatar with the Prime Minister

وزیر اعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں قطر کے سفیر عزت مآب شیخ سعود عبدالرحمن الثانی کی ملاقات۔
سفیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر قطری قیادت کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔
دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی قطر کی خواہش کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے قطری قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغامات پر قطری سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قطر پاکستان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بالخصوص وزیراعظم نے اس سلسلے میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے افغان امن عمل میں سہولت کار کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان اور قطر افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ اور افغان عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
قطر خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ایک بڑی آبادی کا گھر ہے۔ پاکستان اور قطر کے مابین عقیدے اور اقدار کی مضبوط بنیادوں پر قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں