Housing 48

ہاوسنگ سکمیوں کے خلاف بڑا منصوبہ تیار

سستے گھروں کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ عروج پر پہنچنے پر کمشنر راولپنڈی ان ایکشن

سستے گھروں کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی کرنے والی ہاوسنگ سکمیوں کے خلاف بڑا منصوبہ تیار ، بغیر تفریق کے بڑے پیمانے پر دبڑ دوس کرنے کی تیاری شروع

کمشنر راولپنڈی نے ڈویژن بھر میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کا ریکارڈ منگوا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ، مستند ذرائع

راولپنڈی ڈویژن میں کل 438 غیر منظور شدہ، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز موجود ہیں جبکہ ضلع راولپنڈی میں چک بیلی، چکری اور ٹیکسلا کے آس پاس 318 ہاوسنگ سوسائٹیز اور ضلع اٹک میں 98 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی فتح جنگ، نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے اردگرد موجودہ ہیں

کئی جگہوں پر ایک ہزار کنال کی منظوری پر 50000 کنال کی فائلیں فروخت کی جا چکی ہیں

متعدد شکایات موصول پر کمشنر راولپنڈی نے معاملے کا نوٹس لیا اور ریکارڈ طلب کیا تھا

ذرائع کے مطابق کمشنر روالپنڈی نے تمام ڈپٹی کمشنرز تحقیقات کرنے اور منطقی انجام تک پہنچانے کی سخت ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں