President Arif Alawi 27

پاکستان یونان کے ساتھ ثقافت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، صدر مملکت

*پاکستان یونان کے ساتھ ثقافت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر آندریاس پاپستاورو سے ملاقات میں گفتگو*

اسلام آباد 6 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان یونان کے ساتھ ثقافت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر آندریاس پاپستاورو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان یونان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان مختلف شعبہ جات میں یونان کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کی کافی صلاحیت موجود ہے، صدر مملکت نے ملاقات میں افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے پاکستانی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امن و استحکام سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی معاشی خوشحالی آئے گی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں افغانستان پر او آئی سی کانفرنس کے وزرائے خارجہ کا 17 واں غیرمعمولی اجلاس کامیاب رہا، او آئی سی اجلاس سے افغانستان کے جنگ سے متاثرہ عوام کیلئے عالمی حمایت اور معاشی امداد حاصل ہوئی۔ انہوں نے پاک۔یونان تعلقات کے فروغ پر سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email