Weapons 32

موٹروے پولیس نے چکری کے قریب بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا

اسلام آباد:موٹروے پولیس نے چکری کے قریب بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پر چکری کے قریب بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔ برآمد شدہ اسلحہ میں 48 پستول (30 بور)،4 پستول (9mm) شامل۔ دوران گشت پٹرولنگ پارٹی نے سڑک کے کنارے گاڑی نمبر LEH 3693 کھڑی دیکھی، مدد کی غرض سے جب پٹرولنگ پارٹی گاڑی کے قریب پہنچی تو انہیں انجن سے شعلے بلند ہوتے نظر آئے جن پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا گیا لیکن گاڑی کے قریب کوئی شخص موجود نہ تھا، شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانے سے اسلحہ برآمد ہوا، جسے تحویل میں لے کر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ مزید قانونی کاروائی کے لیے اسلحہ اور گاڑی پولیس اسٹیشن چونترہ راولپنڈی کے حوالے کر دیا گیا۔